نئی دہلی،28 اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پی ایم مودی اور امت شاہ نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں دیوالی ملن تقریب کا اہتمام کیا جہاں وزیر اعظم مودی نے صحافیوں سے خطاب بھی کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں میڈیا کا دائرہ بڑھا ہے ،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوری جذبہ انتہائی ضروری ہیں۔ الیکشن کے موقعہ پرمیڈیاسے ملاقات کئی قیاس آرائیوں کوبھی جنم دیتی ہے ۔جب کہ اپوزیشن پارٹیاں میڈیاپرجانبداری اورایک پارٹی کے لیے کام کرنے کاالزام لگاتی رہی ہیں۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ دیوالی کے موقع پر آپ سے بغیر کاغذ قلم اور کیمرے کے ملنے کا خوش قسمتی حاصل ہوئی ہے۔ میڈیا اور حکومت کے درمیان باہمی شکایات پر چٹکی لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروفیشنل مسئلہ ہے ؛لیکن تخلیقی تجاویز ملتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری جذبہ کے متعلق عوام میں مثبت پیغام پہنچنے چاہئے۔واضح ہو کہ اس تقریب میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔ پی ایم مودی نے کہا، پورا ملک اس بات کا گواہ ہے کہ’’سوچھ بھارت ‘‘ مہم میں میڈیا نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا تجربہ ہے کہ میڈیا کے لوگوں سے جب غیر رسمی ملاقات ہوتی تو ہر ایک کے دل میں ملک کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔